فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ، ڈائریکٹرویجیلنس زخمی،2ٹرک گٹکا برآمد

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ، ڈائریکٹرویجیلنس زخمی،2ٹرک گٹکا برآمد

ڈنڈوں پتھروں کاا ستعمال، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ، حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ

لاہور(دنیانیوز،اے پی پی،این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پرایک بار پھر حملہ ہوگیا،شیخوپورہ میں گٹکاکی بڑی کھیپ پکڑنے پر مالکان نے ٹیم پر ہلہ بول دیا۔ ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے ، حملے میں ڈائریکٹر ویجیلنس زخمی ہوگئے ۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی،حملہ کرنے والوں کے گودام سے پہلے بھی 5لاکھ پیکٹ گٹکا برآمد ہوا تھا، جس پرگودام سربمہر کردیا گیا تھا تاہم مالکان نے سیل توڑ کرگودام دوبارہ کھول رکھا تھا۔مارکیٹ میں دوبارہ سپلائی آنے کی اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 2ٹرک گٹکا برآمد کر لیا ۔ بڑی کھیپ پکڑی جانے پر مالکان نے ٹیم پر حملہ کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل فوری طور پرموقع پر پہنچ گئے اور کارروائی مکمل کروا کر گودام سیل اور حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔حملے میں خواتین افسران محفوظ رہیں ، جبکہ زخمی ڈائریکٹر ویجیلنس کوقریبی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں