ڈالر ایک پیسہ ،تولہ سونا ایک ہزار 800روپے سستا
تولہ سونا 5لاکھ 22ہزار 762،دس گرام 4لاکھ 48ہزار 184کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.30 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.31 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 543 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8700 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 8 ہزار 441 روپے ہوگئی۔