سونیری بینک کو بعداز ٹیکس4.558ارب روپے منافع

سونیری بینک کو بعداز ٹیکس4.558ارب روپے منافع

فی حصص آمدنی 4.1341روپے رہی،خالص سودی آمدنی 27ارب ریکارڈ

کراچی(بزنس ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے سال 2025 کے سالانہ نتائج کی منظوری دی ۔سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 34ویں سالانہ اجلاسِ عام میں بینک کے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی۔اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین امین اے فیراستہ نے کی۔ اس موقع پرپریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محتشم احمداشائی کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر اراکین اور سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔بینک نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے قبل از ٹیکس منافع 11.606 بلین روپے اور بعد از ٹیکس منافع 4.558بلین روپے حاصل کیاجو گزشتہ سال بالترتیب 12.638 بلین روپے اور 5.901 بلین روپے تھا۔ موجودہ سال کیلئے فی حصص آمدنی 4.1341روپے رہی۔ اجلاس میں شیئر ہولڈرز نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تجویز کردہ15فیصد ، یعنی 1.50روپے فی حصص حتمی نقد منافع کی منظوری دی ۔

بینک کی خالص سودی آمدنی بڑھ کر 27.042بلین روپے ہو گئی جو کہ 8.39 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔ غیر سودی آمدنی میں 20.40 فیصدسال بسال اضافہ ہوا اور یہ8.133 بلین روپے رہی،نتیجتاً بینک کی مجموعی آمدنی میں3.474 بلین روپے یعنی 10.96 فیصدسال بسال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لیے غیر سودی اخراجات 24.224بلین روپے رپورٹ کیے ۔بینک نے ایک ہی سال میں 126 سے زائد برانچز کھولنے کا سنگِ میل حاصل کیا، جو سونیری بینک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے ۔سال کے اختتام پربینک کے مجموعی ڈپازٹس کی پوزیشن 689.106 بلین روپے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں