سگریٹ کے پیکٹ پرعائد ٹیکس میں 7.96فیصد تک کا اضافہ
ٹوبیکو انڈسڑی کا سالانہ ریونیو ہدف 102 ارب سے 127ارب روپے کردیا گیا
لاہور(نصیر واہگہ سے ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سگریٹ کی فی ڈبی پر ٹیکسز میں اضافہ کر دیا جس کے تحت بیس سگریٹ کے پیک پر عائد ٹیکس میں 7.96فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹوبیکو انڈسٹری سے سالانہ ریونیو کے اہداف میں بھی مزید25ارب کا اضافہ کر دیا گیاہے ۔ ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 54 روپے 12پیسے سے کم بیس سگریٹ کے پیک پر 21روپے 70 پیسے ٹیکس عائد تھا جبکہ رواں مالی سال کے دوران لوئر سگریٹ کے پیکٹ پر ٹیکس میں 4.7فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 67روپے سے کم لوئر سگریٹ کے پیک پر 26روپے 4 پیسے ٹیکس عائد کیا ہے جبکہ اپر بیس سگریٹ کے پیک جوکہ 67 روپے سے زائد مالیت پر تیار ہوتا ہے پر 60روپے 6پیسے ٹیکس عائد کیا ہے ۔گزشتہ سال اپر سگریٹ کے پیک پر 52روپے 64پیسے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، اس طرح اپربیس سگریٹ کے پیک پر 7اعشاریہ 96فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ سگریٹ کی ڈبی پر سیلز ٹیکس الگ عائد ہوتا ہے اس کے بعد فائنل کنزیومر پرائس کا تعین کیا جاتا ہے ۔ سگریٹ کی ڈبی کی قیمت کے فارمولے کے تحت ریٹیل پرائس کے تعین کیلئے کاسٹ آف پروڈکشن ،انڈسٹری پرافٹ ہول سیل اور ریٹیل مارجن اور ایکسائز ٹیکس کو جمع کیا جاتا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹوبیکو انڈسڑی سے 102 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے تھے جو پورے ہوگئے ۔رواں مالی سال کے دوران 127ارب کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے ہیں۔ سگریٹ پر ٹیکس