نیب کارکردگی شاندار،59فیصدعوام نے فیصلہ دیدیا

نیب کارکردگی شاندار،59فیصدعوام نے فیصلہ دیدیا

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس،گیلپ سروے خوش آئندہ قرار 37فیصد پاکستانی کسی حدتک غیر مطمئن نظر آئے ،4فیصدعوام نے رائے کاا ظہارنہ کیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)نیب کی کارکردگی بارے سروے رپورٹ جاری کردی گئی ،ملک کے 59فیصد عوام نے نیب کی کارکردگی کو شاندار اورتسلی بخش قرار دیا جبکہ 37فیصد پاکستانی نیب کی کارکردگی سے کسی حد تک غیر مطمئن نظر آئے ،چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ، نیب’’احتساب سب کے لئے ‘‘کی پالیسی پر نہ صرف سختی سے عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں نیب کی کارکردگی بارے حالیہ گیلپ سروے کوخوش آئند قرار دیاگیا، سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مردوخواتین سے نیب کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا ، 29فیصد نے مجموعی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ، 30فیصد عوام نیب کی کارکردگی سے کسی حد تک مطمئن تھے ، 19فیصد عوام نیب کی کارکردگی سے کسی حد تک غیر مطمئن تھے جبکہ 18فیصد لوگ نیب کی کارکردگی سے مکمل طور پر غیر مطمئن تھے 4فیصد عوام نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ سروے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں