یاسمین راشد کی طبیعت خراب ، جیل سے سروسز ہسپتال منتقل

یاسمین راشد کی طبیعت خراب ، جیل سے سروسز ہسپتال منتقل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو ڈائریا کے بعد قبض کا شکار ہونے کی وجہ سے پیٹ میں شدید درد ہوا جس کے بعد ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور وہ جیل کے کمرہ میں بے ہوش ہوگئیں ، فوری طبی امداد دیتے ہوئے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں انہیں 24گھنٹے آبزرویشن میں رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ قبل ازیں یاسمین راشد کو جنرل ہسپتال لایا گیا تو ان کے پیٹ میں شدید درد تھا۔ یاسمین راشد نیم بے ہوشی کی حالت میں سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچیں ، جہاں فوری طور پر ان کو میڈیکل یونٹ ون کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نے چیک کیا۔ معالج نے خون کے بنیادی ٹیسٹ تجویز کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کو مزید تین دن تک سروسز ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں