اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

کراچی (آن لائن)اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.25 روپے سے کم ہو کر280.20روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قدر میں78پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر296.87روپے سے کم ہو کر 296.09 روپے پر آ گئی ،اسی طرح 1.67روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 352.84 روپے سے گھٹ کر351.17روپے ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں