’’میچ رکوا کر میدان میں کوڑے مارے گئے ‘‘،رمیز راجہ کی ماضی کی یاد

’’میچ رکوا کر میدان میں کوڑے  مارے گئے ‘‘،رمیز راجہ کی ماضی کی یاد

لاہور(آن لائن)سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران جنرل ضیا الحق کے دور کا ایک حیران کن واقعہ سناتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا تاریخی لمحہ قرار دیا ہے ۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ سابق صدر اور فوجی حکمران ضیا الحق کے مارشل لا کے دور میں وہ گوجرانوالہ میں 4 روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل رہے تھے تو سٹیڈیم خالی تھا لیکن اچانک 10 ہزار لوگ سٹیڈیم میں داخل ہوگئے ۔ کچھ پولیس والے بھی وہاں پہنچے ، انہوں نے پِچ سے وکٹیں ہٹانے کا کہامیں نے ان سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے تو انہیں بتایا گیا کہ یہاں کسی کو کوڑے مارے جائیں گے ۔ اس کے بعد ایک قیدی کو وہاں لایا گیا اورایک شخص نے حارث رؤف کی طرح بھاگتے ہوئے قیدی پر کوڑے برسائے ، ہم وہاں لائن لگا کر کھڑے تھے اور یہ سب دیکھ کر ہماری حالت پتلی ہورہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں