پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ،استحکام نہیں :عثمان خواجہ

پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ،استحکام نہیں :عثمان خواجہ

میلبورن(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن استحکام نہیں۔۔

 ایسی صورتحال میں پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے ۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے میلبورن میں ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن میں جب باہر سے دیکھتا ہوں تو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ہر چیز تبدیل ہوتی رہتی ہے ، سلیکشن کمیٹی، سلیکٹرز اور سٹاف تبدیل ہوتے رہتے ہیں، ٹیم میں کھلاڑی بھی بہت تبدیل ہوتے ہیں۔ایسی صورتحال مشکل ہوتی ہے ، استحکام بہت ضروری ہوتا ہے ، کیونکہ جب استحکام نہیں ہوتا تو کھلاڑیوں کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے ، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہئے ، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں توقعات تھوڑی زیادہ ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں