اسٹاک ایکسچینج :انڈیکس میں 4117.28 پوائنٹس کا زبردست اضافہ

 اسٹاک ایکسچینج :انڈیکس میں 4117.28 پوائنٹس کا زبردست اضافہ

کراچی(۱ٓن لائن)وفاقی بجٹ کے حوالے سے مختلف منفی قیاس آرائیوں کے سبب اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد 2900 پوائنٹس کے اضافے سے تیزی پر بند ہوئی ۔

، اگرچہ بجٹ سے قبل مارکیٹ2دن بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی اور اس دوران انڈیکس 1164.83 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ، تاہم بجٹ میں ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ ہونے پر سرمایہ کار متحرک دکھائی دیے اور خریداری کی وجہ سے تین دن کی تیزی میں انڈیکس میں 4117.28پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ گیا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 74 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 100کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ42.79فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 2952.75پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ،جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 73754.02 پوائنٹس سے بڑھ کر 76706.77 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 23616.68 پوائنٹس سے بڑھ کر 24698.46 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47464.93 پوائنٹس سے بڑھ کر 48710.98 پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 74 ارب 29 کروڑ 82 لاکھ 62 ہزار 992 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 99 کھرب 3 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ 2 ہزار 51 روپے سے بڑھ کر 101 کھرب 78 ارب 23 کروڑ 72 لاکھ 65 ہزار 43 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 30ارب روپے مالیت کے 63 کروڑ 55 لاکھ25ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 10ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ 30لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں