شبیر جان کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان پیا دیس سدھار گئیں

شبیر جان کی صاحبزادی اداکارہ یشمیرا جان پیا دیس سدھار گئیں

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، ڈھولکی کے بعد اب نکاح کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

ان دنوں شبیر جان اپنی بیٹی یشمیرا کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، چند روز قبل یشمیرا کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی مختلف تصاویر شیئر کیں ، جن میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں۔یشمیرا جان اپنے نکاح پر آیوری رنگ کے جوڑے میں بے حد حسین نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر نے بھی میچنگ گولڈن براؤن جوڑا پہن رکھا ہے ۔نکاح کی تقریب میں بشریٰ انصاری، اشنا شاہ، ہمایوں سعید، روبینہ اشرف، بہروز سبزواری،شہروز سبزواری، صدف کنول، زیبا بختیار و دیگر شوبز ستارے شریک ہوئے ۔ 

چ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں