ٹرولنگ ،سوناکشی اور ظہیر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن بند

ٹرولنگ ،سوناکشی اور ظہیر کے سوشل  میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن بند

ممبئی (شوبز ڈیسک )ٹرولنگ کے بعد سوناکشی اور ظہیر اقبال نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن بند کردیا۔

شادی کی تقریب کے بعد ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جب مداحوں نے تصویریں دیکھ کر انہیں مبارکباد دینا چاہی تو معلوم ہوا کہ دونوں نے ہی اپنے سوشل میڈیا کاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن کو بند کیا ہوا ہے ۔ سوناکشی سنہا کی شادی سے متعلق افواہیں سامنے آنے کے بعد سے انہیں ٹرولنگ کا سامنا رہا جس کے باعث کمنٹ سیکشن بند کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں