الیکشن ٹربیونلزتشکیل کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل 20جون کوسماعت کیلئے مقرر

الیکشن ٹربیونلزتشکیل کے لاہور ہائی  کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل  20جون کوسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز تشکیل کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل سماعت 20 جون کو ہوگی۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کادورکنی بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے اور اپیل کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں