ٹی 20ورلڈکپ :محمد رضوان ڈاٹ بال کھیلنے میں سرفہرست

ٹی 20ورلڈکپ :محمد رضوان ڈاٹ بال کھیلنے میں سرفہرست

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں محمد رضوان نے سب سے زیادہ 57 ڈاٹ بال کھیلیں جبکہ بابر اعظم 47 بالز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایک ٹی وی پروگرام کے سیگمنٹ میں میزبان نے شرکا سے سوال کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان میں سے کس کھلاڑی نے ٹی20ورلڈکپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں۔ اس سوال کے جواب میں کامران اکمل اور شاہد ہاشمی نے کہا کہ بابر اعظم نے زیادہ ڈاٹ بال کھیلیں جبکہ باسط علی نے محمد رضوان کا نام لیا۔ دوسری جانب پروگرام کے مہمان اور دیگر نے بھی بابر اعظم کو سب سے زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا جواب دیا۔ میزبان نے صحیح جواب بتاتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان نے سب سے زیادہ 57 ڈاٹ بال کھیلیں جبکہ بابر اعظم 47 بالز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اس طرح باسط علی کاجواب درست مانا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں