ایک ٹی 20ورلڈکپ میں 2ہیٹرکس ،پیٹ کمنز ریکار ڈ کے مالک

ایک ٹی 20ورلڈکپ میں 2ہیٹرکس ،پیٹ کمنز ریکار ڈ کے مالک

کنگز ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے گیند باز پیٹ کمنز نے افغانستان کے خلاف مسلسل تین وکٹیں لے کر آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی دوسری ہیٹرک اپنے نام کرلی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 1 میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ ٹیم کی شکست کے باوجود پیٹ کمنز نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پیٹ کمنز نے اس ورلڈکپ کی دوسری اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی آٹھویں ہیٹرک کر ڈالی۔ پیٹ کمنز نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر افغانستان کے کپتان راشد خان، 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر کریم جنت اور دوسری گیند پر گلبدین نائب کی وکٹ لے کر اپنی دوسری ہیٹرک مکمل کی۔ اس سے قبل اسی ورلڈکپ میں پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کے میچ میں بھی میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹرک اپنے نام کی تھی۔ کرٹس کیمفر، وینندو ہاسارنگا، کگیسو ربادا، کارتک میاپن اور جوش لٹل کا نام ان گیند بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں ہیٹرک کر رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں