گورنرسے یو ایس قونصل جنرل ،وکلا، آئی جی کی ملاقات

گورنرسے یو ایس قونصل جنرل ،وکلا، آئی جی کی ملاقات

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں یو ایس قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ تعلیم، زراعت،ماحولیات اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے امریکی تعاون سے پاکستان میں تاریخی عمارات کو محفوظ کرنے کے کام کو سراہااورکہا اٹک سمیت پنجاب کے دور دراز اضلاع میں سکولوں کا انفراسٹرکچر بہتربنانے ، اساتذہ کی تربیت و دیگر سہولیات فراہمی میں امریکی تعاون خوش آئندہے ۔ جامعات کی بین الاقوامی رینکنگ سمیت تعلیم کے معیار اور انفراسٹرکچر میں بہتری ترجیح ہے ۔ یو ایس قونصل جنرل نے کہا پاکستان میں طلبہ ایکسچینج پروگرام، اساتذہ کی تربیت اور لینگویج پروگرام جاری ہیں۔ تجارت، ماحولیات اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔گورنر پنجاب سے ا ٹک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ گورنر نے کہا پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے تو قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔ گورنر نے اٹک ضلع کچہری میں ملک اسرار ایڈووکیٹ اور ذوالفقار مرزا ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت کی اور وکلا سے اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار رضوانہ راجہ، جنرل سیکرٹری ، ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم اٹک اظہر عباس ودیگر شامل تھے ۔ گورنرسلیم حیدر سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور بھی ملاقات کی ،صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ گورنرنے پنجاب پولیس کی خدمات کو سراہا اور کہاملک وقوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج اور پولیس کے شہداہمارا فخر ہیں ،انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں