معیشت اس وقت بکھری پڑی، وفاقی کابینہ جھوٹ بول رہی ہے: عمر ایوب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ معیشت اس وقت بکھری پڑی ہے، وفاقی کابینہ جھوٹ بول رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں 426.4ارب روپے ریکوری ہوئی، ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کر چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیل میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندے موجود ہیں، انٹیلی جنس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے پوچھا جائے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، مجھے معلوم ہے میری باتیں لوگوں کو چبھتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں