بنگلا دیش کو شکست ، بھارت کی سیمی فائنل کی راہ ہموار

بنگلا دیش  کو   شکست   ،    بھارت   کی   سیمی   فائنل    کی   راہ   ہموار

نارتھ ساؤنڈ،برج ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 50رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے ۔ ہاردیک پانڈیا نصف سنچری بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 37، رشبھ پنت نے 36، شیوم ڈوبے نے 34 اور روہیت شرما نے 23 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے ۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشد حسین دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے ،ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ قبل ازیں برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بناکر 20 ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی ۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 11 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بناکر کامیابی حاصل کرلی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں