دنیا کے ’’بلند ترین کوڑے دان ‘‘ کی صفائی کی تیاری
کٹھمنڈو(نیٹ نیوز)ماؤنٹ ایورسٹ پر کچرے کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے ، جہاں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کوہِ پیماؤں اور پورٹرز کی جانب سے چھوڑا گیا فضلہ جمع ہوتا چلا گیا۔۔
جس میں سلنڈرز، پلاسٹک کی بوتلیں، رسیاں اور انسانی فضلہ بھی شامل ہے ، جس کے باعث ایورسٹ کو اب دنیا کا ‘بلند ترین کوڑے دان’ بھی کہا جانے لگا ہے ۔ نیپالی حکومت نے عالمی تنقید اور ماحولیاتی خطرات کے پیش نظر 2025 سے 2029 تک ‘ایورسٹ کلیننگ ایکشن پلان’ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔حالیہ برسوں میں ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کے لیے سرکاری فنڈز سے نیپالی فوج کی قیادت میں مہمات چلائی گئیں، جن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں کچرا ہٹایا گیا۔صرف 2025 کے موسم بہار میں ایورسٹ، لہوتسے اور نوپتسے کے علاقوں سے 83 ٹن سے زیادہ کچرا جمع کیا گیا۔