خاتون نے ہڑتالی کیمپ کے باہر کامیڈین طاہر انجم کو پیٹ ڈالا

 خاتون نے ہڑتالی کیمپ کے باہر کامیڈین طاہر انجم کو پیٹ ڈالا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے قریب پی ٹی آئی کی خاتون انیلہ عرف نیلی پری نے گاڑی میں موجود کامیڈین طاہر انجم کو پیٹ ڈالا ،مکوں ،گھونسوں کی بارش کردی۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر جب پی ٹی آئی کااحتجاج چل رہا تھا تو مسلم لیگ ن کلچر ل ونگ کے رہنما کامیڈین طاہر انجم وہاں سے گزرتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ کیمپ میں شریک خاتون انیلہ کی ان پر نظر پڑ گئی اور بھاگ کر  اس نے گاڑی کادروازہ کھول کر طاہر انجم کو گریبان سے پکڑ کر باہر گھسیٹ لیا ، مکو ں کی بارش کرد ی ، اس دوران پولیس کانسٹیبل نے چھڑوانے کی کوشش کی مگر خاتون نے پولیس کانسٹیل کو بھی دھکا دے کر پیچھے دھکیل دیدیا اوردوبارہ طاہر انجم کو گریبان سے پکڑ کر اس کی قمیض پھاڑ دی ،انیلہ عرف نیلی پری کاکہناتھاکہ مریم نواز کے کہنے پر روز بانی پی ٹی آئی کے خلاف تضحیک آمیز ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کرتاہے ۔ طاہر انجم کاکہناتھاکہ وہ مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے سربراہ ہیں اور ادھرسے گزر رہے تھے کہ اس خاتون نے اچانک اس پرحملہ کردیا، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اس حوالے سے وضاحت کی کہ اس خاتون کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں