اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کرینگے :محسن نقوی

 اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کس  سے مذاکرات کرینگے :محسن نقوی

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے میں نے وزیراعظم کو ساری چیزیں پہنچادی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کرلی ہے ، ہم پوری طرح ایڈریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلوچستان میں دھرنا چل رہا ہے ، یہ صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی صوبہ ہو ہم نے مدد کرنی ہے ، صوبہ خود مختار ہے کہ اس نے کیا حکمت عملی دکھانی ہے ، ہم سکیورٹی کے حوالے سے پوری ذمہ داری ادا کررہے ہیں، سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں،سب چیزیں مستحکم ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیراعظم کام کررہے ہیں ہم سب ایسے ہی محنت سے کام کریں گے ، یہ تو اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گورنمنٹ نے ہی پارا چنار میں سیز فائر کرایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں