شہباز شریف سے ایاز صادق ، ملک احمد خان کی ملاقات

شہباز شریف سے ایاز صادق ، ملک احمد خان کی ملاقات

لاہور(نیوز ایجنسیاں )وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکرز کو پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی نشست ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے شرکت کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں سپیکرز سے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہے ، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں