اب چند فیصد لوگ ہمارا استحصال نہیں کرسکیں گے:حافظ نعیم
کراچی (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار، وڈیرے ہماری تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں۔نوجوان مایوس نہ ہوں، ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ان کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
اب چند فیصد لوگ ہمارا استحصال نہیں کرسکیں گے ۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ پاکستان کو مہنگائی، بیروزگاری کا سامنا ہے ،دوکروڑ62لاکھ بچے سکول نہیں جارہے ، مڈل کلاس جماعت کا دعویٰ کرنیوالی پارٹی کوفارم47 کے ذریعے مسلط کیا گیا۔ بدقسمتی سے ملک میں جاگیردار،وڈیرے آئی ایم ایف کا لکھا بجٹ پاس کرتے ہیں، پاکستان کواللہ نے بیشماروسائل سے نوازا ہے ، چند لوگوں نے اس پرقبضہ کیا ہوا ہے ۔ تعلیم ہرامیرغریب کا حق ہے ،سندھ حکومت کا صرف تعلیم کا بجٹ 481ارب ہے ،سندھ میں جعلی اساتذہ بھرتی اور گھوسٹ سکولز بنے ہوئے ہیں، ملک میں بجلی کا نظام فرسودہ ہے ، سندھ حکومت نچلی سطح پراختیارات منتقل نہیں کرتی، نوجوان ہماری تحریک میں حصہ ڈالیں، جماعت اسلامی کا بنو قابل پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاظالموں نے پی آئی اے ، سٹیل ملز کو تباہ کر دیا، حکمران پہلے اداروں کو تباہ کرتے اور پھرخود ہی بولیاں لگاتے ہیں۔