انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے :شہباز شریف

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے :شہباز شریف

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے۔

 سرینگر ہائی وے پر گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ نشانہ بنا رہا ہے ،واقعہ میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے ، زخمی رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں،پولیس و رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کیلئے مامور ہیں، جبکہ انتشاری ٹولے کے ہاتھوں اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں ، انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کئے گئے رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلِ خانہ کو جوابدہ ہے ، انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے ، یہ پر امن احتجاج نہیں، شدت پسندی ہے ۔ پاکستان کسی بھی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خونریزی نا قابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے ،نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں