زرداری کی سرپرستی کے بغیر کوئی مذاکراتی عمل کامیاب نہیں ہو سکتا :گورنر پنجاب

زرداری کی سرپرستی کے  بغیر کوئی مذاکراتی عمل کامیاب  نہیں ہو سکتا :گورنر پنجاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کوئی مذاکراتی عمل صدر آصف زرداری کی سرپرستی کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔سیاسی کشیدگی کا خاتمہ ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔

 پی ٹی آئی سمیت کسی سے بھی مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے صدر زرداری کی سرپرستی ناگزیر ہے کیونکہ وہ مذاکرات کے بادشاہ ہیں اور یہ سسٹم انکی دانش سے ہی کامیابی سے چل رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے گورنر انیکسی راولپنڈی میں مری ایکشن کمیٹی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔گورنر نے کہا پی ٹی آئی سے مذاکرات خوش آئند ہیں ،ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اکٹھی ہوں اور مذاکرات سے کشیدگی کو ختم کیا جائے ، ملک کسی صورت اسکا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ن لیگ اور پی پی پی دریا کے دو کنارے ہیں جن کا اتحاد ملکی مفاد کے تحت قائم ہے تاہم یہ نظریاتی طور پر دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں۔ مری کے رہائشیوں کے مسائل وزیر اعلیٰ تک پہنچائیں گے ، مری ایکشن کمیٹی کے مطالبات وزیر اعلیٰ کی توجہ چاہتے ہیں،لوگوں کی بات سننے کی بجائے ایف آئی آر درج کرنا کسی صورت قبول نہیں،مری میں سڑکوں کو کشادہ کریں مگر سو سال سے یہاں موجود لوگوں کو باہر نہ پھینکیں ،قانون اور ضابطے کے تحت مسائل حل کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں