نومئی:سزائیں سنانے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی:سینیٹر طلال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرطلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف سازشیں کیں، نومئی کے ملزموں کوقانون کے مطابق شواہد کی بنیاد پر سزا ئیں سنائی گئیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دنیا بھرمیں سزائیں ملکی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں،کوئی نہیں کہتا کہ نومئی واقعات میں ملوث لوگ گناہ گارنہیں،سزائیں سنانے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی نے ملکی مفادپرحملے کیے ، اسکی فنڈنگ سے ملکی مفادات کیخلاف لابنگ کی جارہی ہے ، سزاوجزا نظام کے بغیرکوئی ریاست نہیں چل سکتی، نومئی واقعات کے ماسٹرمائنڈ کوبھی سزاملنی چاہیے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے ۔ سزائیں ہوتی رہیں گی،کوئی این آراونہیں ملے گا۔ پاکستان خودمختارملک ہے ، دنیا ہمارے قوانین کا احترام کرتی ہے ، پی ٹی آئی قیادت سیاسی مفاد کیلئے کارکنوں کواستعمال کرتی ہے۔