اقلیتوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ،سب مذہبی رسومات کیلئے آزاد :مریم نواز
لاہور(دنیانیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرسمس پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپنجاب پولیس نے فرائض عمدہ طریقے سے انجام دئیے ۔
جمعرات کے روزیوم قائد اعظم اور کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کرسمس پر گرجا گھروں اور دعائیہ تقریبات کا پر امن انعقاد خوش آئند ہے ، اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،پنجاب میں سب اپنی مذہبی رسومات منانے کیلئے آزاد ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ کرسمس پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپنجاب پولیس نے فرائض منصبی عمدہ طریقے سے انجام د ئیے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس جوش و جذبے سے عوامی خدمت کا یہ سفر اسی طرح جاری رکھیں۔