پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں : حنیف عباسی

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں : حنیف عباسی

اسلام آباد(دنیا نیوز)رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا ہے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔

پروگرام ‘‘بات نکلے گی’’ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا، میں نے 35 سال سیاست کی ہے، ملک کی 76 سالہ تاریخ میں وہ نہیں ہوا جو پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں کیا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جی ایچ کیو پرحملہ کیا گیا، شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی گئی، اس لیے میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔ رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کیا 2017 میں پٹرول، مہنگائی اور سرمایہ کاری نہیں تھی؟ 2017 میں ملک میں استحکام تھا، یہ کس چیز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں