اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات،کابینہ میں شمولیت کی دعوت،پیپلز پارٹی کا انکار

اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات،کابینہ میں شمولیت کی دعوت،پیپلز پارٹی کا انکار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، دنیا نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ۔

 ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی ملاقات میں شریک تھے ، اسحاق ڈار نے بلاول کو شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم کے پیغام میں پی پی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ، پی پی نے بظاہر کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ، بلاول نے اسحاق ڈار کے سامنے تحفظات رکھے ، بلاول کی پنجاب میں حکومت سازی کے تحریری معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی ، فیصلوں میں پی پی سے عدم مشاورت پر بلاول پر پارٹی رہنمائوں کا دبائو ہے ۔ بلاول بھٹو سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو نے ڈونلڈ بلوم کی سفارتی خدمات کو سراہا اور پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو اور ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں