ٹیسٹ،ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، بابر کی دونوں میں بہتری
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹونٹی رینکنگ جاری کردی،قومی بلے بازبابراعظم دونوں میں بہتر پوزیشن پر آ گئے ۔
تفصیل کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بابراعظم پانچ درجے بہتری کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ محمد رضوان دو درجے ترقی سے 19ویں پوزیشن پر آ گئے ، شان مسعود 12درجے بہتری کے بعد45ویں نمبر پر آ گئے ،سعود شکیل چھ درجے تنزلی کے بعد گیارہوں نمبر پر چلے گئے ،انگلینڈکے جوروٹ کی پہلی اور ہیری بروک کی دوسری پوزیشن برقرارہے ۔ٹیسٹ بالرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر،پیٹ کمنز اور کگیسورباداکی ایک ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پربراجمان ہیں،نعمان علی دو درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں نمبر پر چلے گئے ۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارہے ،بابراعظم ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر ا ٓ گئے ،ٹی ٹونٹی بالرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔