سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت آمنے سامنے
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے ۔سلمان اکرم راجا نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مذاکرات کی کامیابی یا جیل سے باہر آنے کی کوئی فکر نہیں، عمران خان کو جیل میں رکھنا نظام کیلئے مشکل ہورہا ہے۔
یہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گا،انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بات کو پارٹی کی بات نہیں سمجھتا ، عمران خان بالکل واضح ہیں وہ کہتے مذاکرات نہیں چلتے تو نہ چلیں، ان کی باہر آنے کی بالکل خواہش نہیں ہے ،یہ بات ٹھیک ہے کہ کارکنوں کی ضمانتیں ہونی چاہئیں۔سلمان راجہ کے بیان پراپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کاتحریک انصاف سے کیا تعلق ہے ،سلمان اکرم راجا پارٹی کے رولز کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے ،بہت کوشش کی کہ وہ خاموش ہوجائیں،مگر وہ مسلسل میرے خلاف بول رہا ہے ، سلمان اکرم راجا مجھے معطل کرہی نہیں سکتے ، عادل راجا اور بہت سے دیگر باہر سے بیٹھ کر انتشاری ٹویٹس کرتے ہیں،یہ سب را کے ایجنٹ ہیں،میں آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرونگا،ان کو سلمان اکرم راجا کی ساری بات بتائوں گا۔