ایئر پورٹ پر آف لوڈکامعاملہ ،چودھری سالک تحقیقاتی کمیٹی کے چیئر مین مقرر
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ غلام مصطفیٰ ملک نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی۔
جس کے چیئر مین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین مقرر کئے گئے ہیں ،کمیٹی میں نادرا، ایف آئی اے ، وزارت داخلہ اور آئی ٹی سمیت اہم ادارے شامل ہونگے ، کمیٹی تین ہفتوں میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ قطر،کویت،سعودی عرب سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ،اٹلی ،بیلا روس سے بھی معاہدے کیے جا رہے ہیں ۔ آ ئندہ پروٹیکٹر ویزا رکھنے والے افراد ایئر پورٹس سے آف لوڈ نہیں ہونگے ۔