ڈار کا عراقی ہم منصب کو فون،پاک ایران تعلقات پر اجلاس

 ڈار کا عراقی ہم منصب کو فون،پاک ایران تعلقات پر اجلاس

سیکرٹری خارجہ اور سینئر افسروں کے ساتھ خارجہ پالیسی کے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر روابط کو مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اسحاق ڈارنے پاک ایران تعلقات پر ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنائاسحاق ڈارنے سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے سینئر افسروں کے ساتھ حالیہ سفارتی مصروفیات اور آئندہ خارجہ پالیسی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم نے اہم نتائج پر بروقت عملدرآمد اور پاکستان کے تزویراتی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لئے باہمی ہم آہنگی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں