بھارت کشمیریوں کی بنیادی آزادیاں کچل رہا:پاکستانی قونصلر

بھارت کشمیریوں کی بنیادی  آزادیاں کچل رہا:پاکستانی قونصلر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے مودی سرکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں خطاب میں کہا ہے کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کا سرپرست ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے مودی سرکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں خطاب میں کہا ہے کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کا سرپرست ہے ۔سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کی پشت پناہی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور بھارت شمالی امریکا سمیت مختلف خطوں میں قتل و غارت کی عالمی مہم چلا رہا ہے ۔پاکستانی قونصلر نے مزید کہا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھاری فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور بنیادی آزادیوں کو کچل رہا ہے ، آزاد آوازوں کو خاموش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کے اقدامات کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں