وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی مدت پوری کریں گے : فریال تالپور
کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی ادی فریال تالپور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اپنی مدت پوری کریں گے۔۔۔
ان کو عہدے سے ہٹانے اور وزراء کے محکموں میں ردو بدل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں صوبے میں امن کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے گڈ گورننس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر بلوچستان کے پارلیمانی نمائندوں کے کراچی میں منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، سینئر صوبائی وزیر پارلیمانی لیڈر میر محمد صادق عمرانی، سابق وزیر اعلیٰ رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری، میر لیاقت لہڑی ، بخت محمد کاکڑ، حاجی علی مدد جتک ، مینا مجید بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج ، پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، سردار کوہیار خان ڈومکی، سردار فیصل خان جمالی ، میر ظہور احمد بلیدی ، میر اصغر رند، اعجاز احمد جکھرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔