شہباز شریف، مریم نواز کوعہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت

شہباز شریف، مریم نواز کوعہدوں  سے ہٹانے کی درخواست پر  اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی مہلت دے دی ۔

جسٹس فاروق حیدر نے شہری صغیر احمد کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف متعدد کیسز اور انکوائریز زیر التوا ہیں،حکومت نے آئی ایم ایف فنڈز کا  بھی درست استعمال نہیں کیا لہذالاہور ہائیکورٹ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر کورٹ فیس، متعلقہ فورم، حلف نامہ سمیت پندرہ اعتراضات عائد کیے ہیں لہذا آپ ان اعتراضات کو دور کریں ۔ عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے مہلت دے دی اور کارروائی 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں