حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرول پر لیوی میں 4روپے 65پیسے ،ڈیزل پر 80روپے فی لٹر اضافہ لیوی میں اضافے سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اورلیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت کو 253 روپے 17 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت کو 257 روپے 8 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے یکم جنوری کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے عوام کو پٹرول پر ملنے والے 4 روپے 65 پیسے لٹر کے ریلیف سے محروم کیا جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 80 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی۔وفاق کی جانب سے لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں کم کرنے کی بجائے برقرار رکھی گئی ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول پر فی لٹر لیوی 4 روپے 65 پیسے بڑھائی گئی جو 79 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 27 پیسے کر دی گئی ۔ڈیزل پر فی لٹر لیوی میں 80 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو 75 روپے 41 پیسے سے بڑھا کر 76روپے 21 پیسے لٹر کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں