ایف بی آر :گریڈ 17 سے 20 کے متعدد ان لینڈ ریونیو افسروں کے تقررو تبادلے

ایف بی آر :گریڈ 17 سے 20 کے متعدد  ان لینڈ ریونیو افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور(نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 20 کے متعدد ان لینڈ ریونیو افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے ۔

محمد خالد جمیل کو چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ اور گریڈ 20 کے علی عدنان خان کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ لگا دیا گیا ۔علی عدنان خان کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس زون 2 کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔گریڈ 19 کے اظہر جہانگیر کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس زون ٹو لاہور مقرر ،عائشہ دلشاد کو بطور کمشنر کارپوریٹ زون آر ٹی او پشاور خدمات سرانجام دینے کا حکم ،رائو شہزاد اختر علی خان کو ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او سرگودھا،ثنا بلوچ کو ڈپٹی ڈائریکٹر بے نامی زون تھری کراچی مقرر کیا گیا ۔محمد طاہر منور کو بطور سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اور محمد راحیل ریاض کو آر ٹی او ساہیوال رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔اسکے علاوہ متعدد دیگر افسروں کی خدمات بھی مختلف شہروں میں ٹیکس دفاتر کے سپرد کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں