پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کردیا گیا ہے : شیخ رشید
راولپنڈی (دنیا نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی۔
پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا۔راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے ، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ۔