پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا ،ویڈیو بھی وائرل

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اقبال  آفریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ  ہاؤس میں جھگڑا ،ویڈیو بھی وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور خرم شہزاد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اقبال آفریدی نے کہا کہ آپ پارٹی نہیں چلا رہے آپ ٹاؤٹ ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر صلح کروانے آئے تو اقبال آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو بھی سنا دیں اور کہا کہ سب آپ کی غلطی ہے آپ نے غنڈے پال رکھے ہیں ہمیں بدنام کرنے کے لیے ۔ بعدازاں خرم شہزاد اور اقبال آفریدی میں صلح ہو گئی،خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اقبال میرا بڑا بھائی ہے ، پارٹی میں ہم ایک گھرانے کی طرح ہیں، تحفظات دور ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں