غربت کا خاتمہ ریاست کے بس کی بات نہیں ، چیئر مین سینیٹ
مخیر حضرات، سول سوسائٹی، نجی شعبہ بھی آگے آ ئے ،تقریب سے خطاب
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ صرف ریاست کے بس کی بات نہیں، مخیر حضرات، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو حکومت کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔ وہ پنجاب میں پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے پی پی اے ایف کی خدمات کو سراہا جس نے بلا سود قرضوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کے ذریعے اہم کردار ادا کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کسانوں، خواتین اور بچوں کو معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے سندھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کو بھی پی پی اے ایف کا شراکت دار بنانے کی تجویز دی ۔