کینیڈا کیساتھ تجارت، کان کنی اورزرعی تعاون بڑھائینگے ، جام کمال

کینیڈا کیساتھ تجارت، کان کنی اورزرعی تعاون بڑھائینگے ، جام کمال

وزیر تجارت سے ہائی کمشنرکی ملاقات ،دوطرفہ تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، کان کنی، زراعت، توانائی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر توجہ دی گئی۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا تجارتی ، کان کنی،زرعی تعاون بڑھائینگے، وفاقی وزیر نے شراکت داری کو متنوع بنانے اور معیاری غیر ملکی سرمایہ کاری بالخصوص ویلیو ایڈنگ اور ایکسپورٹ پر مبنی شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کان کنی کی خدمات اور ایکسپلوریشن ٹیکنالوجیز میں کینیڈا کی عالمی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے صلاحیت بڑھانے کے اقدامات، تکنیکی معاونت اور کاروبار سے کاروبار کے درمیان میچ میکنگ کے ذریعے پاکستان کی مدد کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ وفاقی وزیر نے زراعت، زرعی کاروبار اور فوڈ سکیورٹی میں وسیع تعاون کا خیرمقدم کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں