جعلی حکومتیں ترقی کر رہیں، کے پی اصلی حکومت پیچھے کیوں ؟ طالبہ کے سہیل آفریدی سے سخت سوالات

جعلی حکومتیں ترقی کر رہیں، کے پی  اصلی حکومت پیچھے کیوں ؟ طالبہ کے  سہیل آفریدی سے سخت سوالات

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک طالبہ کی جانب سے حکومتی کارکردگی کے حوالے پوچھے گئے سخت سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور طالبہ پر سیاسی جماعت سے تعلق کا الزام لگا دیا۔

پشاور میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین کنونشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے طالبہ کا سوال جواب سیشن ہوا۔طالبہ نے سوال کیا کہ جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی13 سال سے کیوں پسماندہ ہو رہا ہے ؟۔طالبہ نے سہیل آفریدی سے کہا کہ آپ ادھر ادھرکی باتیں کررہے ہیں، بتائیں صوبے کوکیا دیا؟۔طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے ، ایم پی اے اور ایم این اے کے گھروں میں ہوئی، وزیراعلیٰ نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کاتعلق ضروراے این پی یاکسی دوسری پارٹی سے ہوگا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم نے صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا، یہ شعور دیا کہ ایک بہن مجھ سے میری پالیسی پرسوال کر رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں