سامان جلد سستا ہو گا ، سب خوشی خوشی بسنت منا سکیں گے :عظمیٰ
ڈاکٹروں نے تجویز کیا تھا ان کا پمز ہسپتال میں علاج ضروری ، علاج کرکے واپس لایا گیا مشعال یوسفزئی کے بیان پربازپرس ہوگی ، سلمان اکرم ، عمران سے کوئی رہنما مل نہ سکا
راولپنڈی (خبر نگار ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی رہنما کی ملاقات نہ ہو سکی ، بشری بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات ہوئی ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بشریٰ بی بی نے عمران خان کی صحت کے بارے میں بتایا، انہی کے ذریعے بانی کے دو پیغامات آئے ہیں۔بشریٰ بی بی کی فیملی سے بانی کا پیغام وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی عمران سے ملاقات نہیں ہوئی ہے ، بشری بی بی نے صحت کے بارے میں بتایا ہے ، بانی کی آنکھ میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے تجویز کیا تھا کہ ان کا پمز ہسپتال میں علاج ضروری ہے انہیں علاج کے لئے پمز لے جایا گیا اور پروسیجر کرکے واپس لایا گیا ۔ عمران کی طبیعت قدرے بہتر ہے ، پارٹی اور وکلاء کے لئے بانی اور بشری ٰبی بی نے پیغام دیا، 8 فروری کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں دیا گیا کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، ڈاکٹروں نے پمز میں علاج تجویز کرکے اصرار کیا کہا تاخیر سے انکھ ضائع ہو سکتی ہے ۔
گوہر نے کہا دیکھیں فیملی ملی ہے تو کچھ تسلی ہو گئی، سب پارٹی لیڈرز کو کہوں گا کہ بانی کی صحت پر پریشان نہ ہوں ، پارٹی سے ہمیشہ درخواست کی کہ ایک دوسرے کی باتوں کو اٹھا کر باہر بیان نہ کریں،24 کروڑ عوام سوشل میڈیا پر کیا کچھ نہیں کہتے ،لیکن اسکی وجہ سے آپ نارمل حالات کو تو ختم نہیں کرو گے ، نو مئی پر بانی نے بیان دیا انھوں نے واضح بیان دیا، اب اس پر مزید بات کی کوئی گنجائش نہیں ۔پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی کے بیان کے بارے میں ان سے 8 فروری کے بعد بازپرس ہوگی اگر کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو وہ کیسے بانی کا وفادار ہوسکتا ہے ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں ہونے والی عمومی باتیں پتہ ہیں لیکن جو بات ہوئی ہے وہ مجھے معلوم ہے لیکن تب کروں گا جب سہیل افریدی سے مل لوں گا۔