گورنر ہاؤس قومیت کی بنیاد پر تقسیم کا روادار نہیں:کامران ٹیسوری

گورنر ہاؤس قومیت کی بنیاد پر تقسیم  کا روادار نہیں:کامران ٹیسوری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی قومیت کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوگی تو میں اور گورنر ہاؤس بھرپور آواز اٹھائے گا۔

 سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کی جانب سے ان کے خلاف کی جانے والی گفتگو کے جواب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فوری ردعمل دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس صوبے کا گورنر ہوں، میرے  پاس جو لوگ ہیں ان سے پوچھیں کسی نے ان سے اندر آنے کیلئے قومیت پوچھی؟۔ ان کا کہنا تھا یہاں آنے والے کسی بھی مہمان سے کسی نے یہ پوچھا کہ تم کون ہو، گورنر ہاؤس قومیت کی بنیاد پر تقسیم کا روادار نہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا میں نے کبھی نہیں کہا صوبے کی تقسیم ہونی چاہیے بلکہ میرا کہنا یہ ہے کہ اختیارات کی تقسیم ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں