6 سیاروں کو آپ آسمان پر کب اور کیسے دیکھ سکتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ دوربین کے بغیر کچھ سیارے آسان پر دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے ۔فروری کے آخری ہفتے میں آپ 6 سیاروں کو آسمان پر دیکھ سکیں گے ۔
اس طرح نظارے کے لیے پلانیٹ پریڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور 6 سیارے رات کے وقت آسمان پر کچھ دنوں تک نظر آئیں گے ۔اس دوران آپ عطارد، مشتری، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھ سکیں گے اور نظام شمسی کا بس ایک سیارہ مریخ اس انوکھی پریڈ میں موجود نہیں ہوگا۔شمالی نصف کرے میں فروری کے آخری ہفتے میں سیاروں کی اس پریڈ کا بہترین نظارہ کیا جاسکے گا۔البتہ اس کے لیے ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی کیونکہ زیادہ تر سیارے اس وقت نظر آئیں گے جب سورج مکمل غروب نہیں ہوا ہوگا۔عطارد اور مشتری تو افق کے نیچے محض 30 سے 45 منٹ تک نظر آئیں گے ۔