انسانوں میں کینسر کے علاج کی کلید بلیوں میں چھُپی ہوسکتی

انسانوں میں کینسر کے علاج کی کلید بلیوں میں چھُپی ہوسکتی

لاہور(نیٹ نیوز)بلیوں میں پائے جانے والے کچھ حیاتیاتی نظام اور بیماریوں کے خلاف قدرتی مزاحمت انسانوں میں کینسر کے علاج کی نئی راہیں کھول سکتی ہے ۔بلیوں میں ایک وائرس پایا جاتا ہے جسے FIV) Feline Immunodeficiency Virus) کہتے ہیں، جو انسانی ایچ آئی وی سے ملتا جلتا ہے چونکہ دونوں وائرس مدافعتی نظام پر حملہ کرتے ہیں، اس لیے سائنس دان بلیوں پر ہونے والی تحقیق سے قوتِ مدافعت کے ردِعمل کو بہتر طور پر سمجھ رہے ہیں۔

اسی طرح سائنسدان امیونوتھراپی کے نئے طریقے دریافت بھی کر سکتے ہیں۔ یہ تحقیق کینسر کے علاج میں مدافعتی خلیوں کو مضبوط یا ہدفی بنانے میں مدد دے سکتی ہے ۔ انسان اور بلی کے جینوم میں کئی حیاتیاتی راستے بھی مشترک ہیں یہی وجہ ہے کہ سرطان شناسی ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس میں جانوروں اور انسانوں میں کینسر کا مشترکہ مطالعہ کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں