فلوریڈااسمبلی میں پام بیچ ایئرپورٹ کانام ’’ٹرمپ‘‘رکھنے کا بل منظور

فلوریڈااسمبلی میں پام بیچ ایئرپورٹ  کانام ’’ٹرمپ‘‘رکھنے کا بل منظور

واشنگٹن (اے ایف پی)فلوریڈا کے ایک ہوائی اڈے کا نام جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا جائے گا۔۔۔

 فلوریڈا کی اسمبلی نے پام بیچ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام بدل کر صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ بین الاقوامی ہوائی اڈا رکھنے کے بل کی منظوری دے دی۔ گورنر رون ڈی سینٹیس کی منظوری کے بعد اسے باقاعدہ قانون کی حیثیت حاصل ہوجائے گی ، پام بیچ کا ہوائی اڈا ٹرمپ کی مارالاگو رہائش گاہ سے چند منٹوں کے فاصلے پر ہے ۔ہوائی اڈے کا نام تبدیل کرنے کیلئے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں