روس:ملازمت نہ ملنے پر نوجوان اپنی بقا کیلئے جیل چلا گیا
ماسکو(نیٹ نیوز)روس میں ملازمت کی تلاش ناکامی پر نوجوان نے جیل جانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ زندہ رہ سکے ۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے مذکورہ شخص نے ملازمت نہ ملنے پر فیصلہ کیا کہ اپنی بقا کے لیے بہتر راستہ یہ ہے کہ وہ گرفتار ہو اور اسے قید کی سزا ہوجائے ۔
جمہوریہ باشکورتوستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان کی شناخت صرف اولیگ کے نام سے ہوئی۔ اس نے بم کی دھمکیاں دے کر خود کو کامیابی سے گرفتار کروا یا اور جیل میں اپنی رہائش اور خوراک کا انتظام پکا کیا۔ہائی سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہر اوفا میں ملازمت حاصل کرنے کی کوشش کی۔لیکن متعدد کوششوں کے باوجود وہ ناکام رہا۔ رہائش اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ اس قدر مایوس ہوا کہ اس نے خود کو جیل بھجوانے کا منصوبہ بنایا ۔