اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 54 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 54 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

999پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس1لاکھ73ہزار169پربند

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 73ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب 54فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 88ارب 60کروڑروپے کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہو ،بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ رحجان سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی جس سے 2578پوائنٹس کی مندی ہوئی اور انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی ، اختتامی لمحات پر مخصوص انوسٹرز کی جانب سے کم قیمتوں پر بلو چپ کمپنیوں کے حصص میں دوبارہ سرمایہ کاری بڑھنے سے محدود پیمانے کی تیزی رونما ہوئی۔کاروبار کے اختتا م پر  100 انڈیکس999 پوائنٹس کے اضافے سے 173169 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 0.98فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 53کروڑ 76لاکھ 45ہزار 825 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 475 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 257 میں کمی اور 60 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں